ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ داد تارڑ

 Allah Dad Tarar

Allah Dad Tarar

فیصل آباد : ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائر یکٹر اللہ داد تارڑ نے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ایکسپورٹ بڑھے گی تو ملک ترقی کریگا ،چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو ٹریننگ دینے کا مقصد یہ ہے کہ ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں ایکسپورٹ کی ڈاکو مینٹیشن کے بارے میں بنیادی معلومات کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیمینار میں سمال بزنس سے منسلک خواتین کی کثیر تعداد نے بھر پورشرکت کی ،ڈائریکٹر TDAPنے کامیاب سیمینار پر سمال چیمبر کے سابق صدر میاں ظفر اقبال سمیت تمام عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا ،انہوںنے کہا کہ کراچی اور لاہور کے بعد فیصل آباد میں ہونیوالا کامیاب سیمینار ایکسپورٹ کی ترقی میں دور س نتائج مرتب کریگا ،انہوںنے کہا کہ انٹرنیشنل ایگز بیشن کیلئے خواتین کیلئے 15فیصد کوٹہ مختص ہوتا ہوے جس کا بھر پور فائد ہ اٹھانا چاہیے ،اسلام آباد سے کاروبار سے منسلک خواتین کا وفد انٹرنیشنل ایگز بیشن میں شرکت کرچکا ہے۔

فیصل آباد سے بھی اگر وفد جانا چاہیے تو TDAPبھرپور تعاون کریگا ،انہوںنے ایکسپورٹ کی ڈاکو مینٹیشن بارے تفصیل لیکچر دیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر میاں ظفر اقبال نے سیمینار میں آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سمال بزنس سے منسلک خواتین کی بہت بڑی تعداد فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری سے منسلک ہے ،ان کے مسائل چیمبر کے پلیٹ فارم پر حل کئے جارہے ہیں او یہاں مختلف مصنوعات پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ،تاکہ کاروباری خواتین حضرات کے مسائل احسن طریقے سے حل کئے جا سکیں ،فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی نائب صدر ایم پی اے فاطمہ فریحہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں اورشرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایکسپورٹ کے حوالے سے ٹریننگ کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے اور ملک کی ایکسپورٹ بڑھے گی ،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ACMمحمد مقصود ڈپٹی ڈائریکٹر TDAPدوست محمد خان ،آئی ٹی انچارج محمد لقمان شاہد کے علاوہ فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے عہدیداران بھی موجود تھے ،اس موقع پر ایکسپورٹ کی ترقی کے حوالے سے سوال و جواب کا سیشن بھی ہو ا آخر میں ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین میں ڈائر یکٹر TDAPاللہ داد تارڑ سابق صدر میاں ظفر اقبال اور ایم پی اے فاطمہ فریحہ نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔