ڈی جی رینجرز، چیف جسٹس سندھ سمیت اعلیٰ حکام سے محمد اسلم کے خلاف فوری کارروائی کی اپیل

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف تاجر اور ہیلپ آرگنائریشن (رجسٹرڈ) کے جنرل سیکریٹری حسین احمد شانگلہ پاری کو قتل کروانے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسوانے کی دہمکیوں پر سیاسی ‘سماجی اور تا کاروباری حلقوں میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

اس صورتحال پر مختلف سیاسی ‘سماجی و تاجر برادری کے رہنمائوں نے حسین احمد شانگلہ پاری سے انکے دفترمیں ملاقات کرتے ہوئے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پرسیاسی ‘سماجی وتاجربرادری کے رہنمائوں نے کہا کہ محمداسلم نامی شخص نے شہرکے متعدد تاجروں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈکیا جس کی درجنوں ایف آئی آرزموجود ہیں اوراب اس شخص نے حسین احمدشانگلہ پاری سے فراڈکے بعدرقم دینے کے بجائے جان سے مارنے اورجھوٹے مقدمات میںپھنسوانے کی دہمکیاں دے رہا ہے جس کی ایف آئی آد تھانہ گذری میں 291/15درج ہے مگر اس کے باجود وہ شخص کھلے گھوم رہاہے کیونکہ اس شخص کے جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ گہرے مراسم ہیںجس کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔سیاسی ‘سماجی اورتاجربرادری کے رہنمائوںڈی جی رینجرز، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ،وزیراعلیٰ سندھ ،گورنرسندھ ،آئی جی سندھ اورایڈیشنل آئی جی سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ محمداسلم کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اورسیاسی ‘سماجی اور کاروباری حلقوں میں دن بدن بڑھتی بے چینی اورتشویش کو ختم کیا جائے۔