ڈی جی رینجرز سندھ کی رپورٹ پر کریک ڈاؤن جاری، سابق ٹی ایم او ممتاز زرداری گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز کی رپورٹ کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حرکت میں آ گئے ہیں۔ حساس اداروں نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے محمد علی شیخ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

محمد علی شیخ سندھ کی اہم شخصیت کے فرنٹ مین ہیں۔ نیب نے بھی سابق ٹی ایم او ممتاز زرداری کو گرفتار کر لیا۔ ان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ دہشت گردی میں ملوث ملزموں کی معاونت کے الزام میں گرفتار فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین قمر سلطان کو عدالت نے نوے دین کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے۔

ملزم کو گزشتہ رات چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری طرف گرفتار ملزموں سے تفتیش کے بعد ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ اور لینڈ مافیا کی سرپرست پولیس افسروں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور ایسے پولیس افسروں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں جو زمینوں پر قبضے کے وقت تعینات تھے۔