ڈی ایچ اے سکینڈل: حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

NAB

NAB

لاہور (جیوڈیسک) نیب نے 12 روز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم حماد ارشد کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب اور ڈی ایچ اے کے وکلاء نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چودہ دنوں کی توسیع کی درخواست کی۔

نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ معاملہ پیچدہ نوعیت کا ہے اور تفتیش کے لئے مزید وقت چاہئے تاکہ ان لوگوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے جن کو فراڈ سے فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

ملزم کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ حماد ارشد کو تفتیش کے نام پر تحویل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے اور اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا، اس لئے مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔

احتساب عدالت نے ملزم کے وکلاء کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم حماد کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ دنوں کی توسیع کر دی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔