ڈھاکا ٹیسٹ: سلو اوور ریٹ پر مصباح الحق اور ٹیم کو جرمانہ

Dhaka Test

Dhaka Test

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے کر دیئے گئے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق قومی کپتان مصباح الحق کو میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ کیا گیا جبکہ پوری ٹیم کو اس سزا کی مد میں میچ فیس کا بیس فیصد ادا کرنا ہوں گے۔

میچ ریفری جیف کرو کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں دو اوور کم کرائے۔ اس کے علاوہ قومی فاسٹ بائولر عمران خان کو ضابطے کی خلاف ورزی پر وارننگ دی گئی۔ عمران خان نے بنگلا دیشی بیٹسمین تمیم اقبال کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب اشارہ کیا تھا۔