ڈی آئی خان: ڈی پی او کے قافلے پر دہشتگرد حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

Terrorist Attack

Terrorist Attack

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اس حملے میں محفوظ رہے۔

آر پی او کریم خان کے مطابق، افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈی پی او کی گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔ دھماکے میں ڈی پی او محفوظ رہے جبکہ سکواڈ میں شامل چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی لیکن دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی او کلاچی سے شہر واپس آ رہے تھے۔