پارکنگ مافیا کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے، ڈی آئی جی ٹریفک

DIG Traffic

DIG Traffic

کراچی (جیوڈیسک) ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ پارکنگ مافیا کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے، پارکنگ کی جگہوں پر قبضے کر کے دکانیں بنادی جاتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پارکنگ مافیا گاڑیوں کو سڑکوں پر لے آتی ہے جس سے ٹریفک جام ہوتا ہے، پارکنگ مافیا کے لوگوں کو گرفتار کرواتے ہیں۔

وہ 20 منٹ میں باہر آجاتے ہیں،علاقے میں با اثر سیاسی جماعت کا ایک نمائندہ بھی شریک ہوتا ہے۔