ڈیجیٹل میٹر کے ذریع اضافے یونٹس ظاہر کرکے پیسے بٹورے جارہے ہیں، طارق مجتبیٰ

Digital Meter

Digital Meter

کراچی : جماعت اسلامی نارتھ کراچی زون کے امیر طارق مجتبیٰ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی بالخصوص نارتھ کراچی کے عوام کا اضافی بل کے ذریعے خون نچوڑ رہی ہے۔

کے الیکٹرک کی انتظامیہ نت نئے ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو اذیت میں مبتلا کرکے ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور اب ڈیجیٹل میٹر کے ذریعے اضافی یونٹس ظاہر کرکے عوام سے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی بالخصوص نارتھ کراچی کے عوام کے الیکٹرک کواضافی بل دے دے کر تھک چکے ہیں اب نئے میٹر کے ذریعے تیزی سے بڑھنے والے یونٹس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

کے الیکٹرک، کے عوام دشمن اقدامات شہر کی بڑی سیاسی جماعتوں کو نوازنے اور خوش کرنے کے لئے کیے جا رہے ہیں اور ان سیاسی مگر مچھوں کی جانب سے کے الیکٹرک کو مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

امیر زون نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کر لے۔کراچی کے عوام کے الیکٹرک کے ان ظالمانہ اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے، عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوچکی ہے۔ حکومت نے اگر کے الیکٹرک، کے عوام دشمن اقدامات پر توجہ نہ دی تو انہیں عوام کا غیض وغضب کا سامنا کر نا پڑے گا۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320