چوہدری دلاور یوسی منارہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے پینل پر بلا مقابلہ یوتھ کونسلر منتخب

Maini Adda

Maini Adda

میانی اڈا (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ علاقہ ونہارکے سرگرم نوجوان چوہدری دلاور آف وسنال یوسی منارہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے پینل پر بلا مقابلہ یوتھ کونسلر منتخب ہو گیے۔

چوہدری دلاور علاقہ ونہار کی معروف سیاسی شخصیت ملک لال وسنال کے کزن ہیں یوتھ ونگ تحصیل کلر کہار کے صدر ملک اشتیاق اعوان ملک عاطف احسان سیتھی ملک اسد لاپھی ملک کاشف جھامرہ امجد حسین سیکرٹری سیتھی ہاوس ناظم ملک نزیر سرکلان ملک حنیف بھال ملک صفدر بربری اور دیگر عہدیداروں نے چوہدری دلاور کو مبارک بادپیش کی اور ملک اسلم اعوان سیتھی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جن کی محنت سے پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایک منعظم تنظیم بن کر کام کر رہی ہے اور ملک اسلم اعوان سیتھی پاکستان مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں۔

ملک اشتیاق اعوان
03325908962