مشکوک ایکشن، محمد حفیظ کے ڈومیسٹک کرکٹ میں بائولنگ پر پابندی

Muhammad Hafeez

Muhammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی نے محمد حفیظ پر مشکوک بائولنگ ایکشن کے الزام میں بائولنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

قومی اوپنر کا ایکشن قائد اعظم ٹرافی کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا، محمد حفیظ اب سپر لیگ میں بائولنگ کے جوہر نہیں دکھا سکیں گے۔

دوسری جانب تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر اظہر علی پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔