دلیپ کمار کو اپنی زمین واپس لینے کیلئے 20 کروڑ ادا کرنیکا حکم

Dilip Kumar

Dilip Kumar

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو حکم دیا ہے کہ وہ 20 کروڑ ادا کر کے اپنی ملکیتی زمین واپس لے سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع 2412 سکوار یارڈ زمین جو ء2006 میں رئیل سٹیٹ فرم سے لی گئی تھی تاہم اس پر کوئی تعمیر نہیں ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار نے اپنی زمین کی ملکیت واپس حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ریئل سٹیٹ کی جانب سے بھی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا کہ دلیپ کمار معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور معاہدے کے وقت انہیں ساڑھے 8 کروڑ روپے فراہم کیے گئے تھے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر اور اپنی زمین کی ملکیت واپس حاصل کرنے کے لیے دلیپ کمار کو 20 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔