محلہ ذوالفقار کالونی ڈنگہ کے زیر اہتمام تقدس گھر یتیم خانہ کی سنگ بنیاد تقریب

Dinga

Dinga

ڈنگہ : محلہ ذوالفقار کالونی ڈنگہ Sanctityٹرسٹ کے زیر اہتمام 12 مرلہ اراضی پر 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے تقدس گھر (یتیم خانہ) کی سنگ بنیاد تقریب سے بانی سہیل احمد بٹ قادری انگلینڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام احباب، اہالیان ڈنگہ، تاجر برادری، ادارے اور صحافتی برادری کا مشکور ہوں کہ تقدس گھر کی سنگ بنیاد تقریب کے انعقاد پر سب احباب نے شرکت فرما کر تقریب کو جو رونق بخشی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عرصہ دراز سے یہ خواہش تھی اور میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ خواہش پوری فرمائی ، بہت زیادہ احباب ایسے تھے جنہوں نے مجھے بھی کہا کہ کوئی ایسا علاقہ چنیں ، میری ذہن میں ایک بات تھی آج جس جگہ پراس تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے دربار شریف ہے جو حسنی اور حسینی فقیر ہیں پیر سید بزرگ شاہ المعروف آغا جی سرکار ، اِن کے سائے میں جب بچے پڑھیں گے ، تعلیم حاصل کرینگے ، پروان چڑھیں گے اور مکمل انسان بننے کی کوشش کرنے میں اور آپ سب لوگوں کی معاونت کرنے سے تقدس گھر ایک بہترین مرکز بن جائے گا ، اس بات کا خیال 2005 کے زلزلہ متاثرین اور سیلاب زدگان متاثرین کے بعد آئے۔

دوست ہیں اور وزیر آباد میں بھی یتیموں کے لیے ادارہ کام کر رہا ہے جس میں 60 سے 70 یتیم بچے زائد ہیں ، اِسی طرح گجر خان میں ایک یتیم خانہ ہے وہ ادارہ بھی سیلاب متاثرین میں جو بچے یتیم ہوئے تھے کام کر رہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ اِن دونوں مراکز کے ساتھ تعاون کر کے ڈنگہ Sanctityٹرسٹ کو پروان چڑھائیں گے ، ممتاز تاجر ، سیاسی و سماجی شخصیت حاجی شاہد محمود بٹ کی حوالہ سے چند یتیم بچے یہاں موجود ہیں جو آج اِس تقریب کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، ڈنگہ شہر کے لوگ بہت ہیرے ہیں اور اِس نیک مشن میں بڑھ چڑھ کر ہمارے ساتھ تعاون بھی فرمائیں گے ، انشاء اللہ یہ صاف اور شفاف طریقہ سے مرکز چلے گا ، اللہ تبارک و تعالیٰ ایک بار نہیں قرآن مجید میں بار بار یتیموں کی کفالت کا حکم دے رہا ہے ، وہ شخص جو یتیم کی کفالت کرے گا جنت میں ہی ہونگے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ Sanctityٹرسٹ یتیم ، بیوائوں کے دینی تعلیم ، دُنیاوی تعلیم ، اُن کے علاج معالجہ اور مکمل کفالت کا حق ادا کریگا۔