نیو کراچی 5 D میں گندگی، غلاظت اور سیوریج کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، محمد عمران بیگ

New Karachi

New Karachi

کراچی: صدر پبلک ایڈکمیٹی جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی محمد عمران بیگ نے کہا ہے کہ نیو کراچی ٹائون گندگی، غلاظت اورسیور یج کے نا قص انتظام کے باعت ابتر صورتحال سے دوچار ہے۔

سیوریج کا تباہ نظام عوام کے لئے عذاب بن گیا ہے، نیوکراچی 5 D یوسی 9غازی فٹبال کلب کی اطراف آبادی کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، جگہ جگہ ابلتے گٹر کی سے سڑکیں اور گلیاں نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، نمازیوں، اسکول وکالجوں کو جانے والے طلبہ، خواتین، دکانداروں، خریداروں اور راہگیروں کا یہاں سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے، علاقہ مکین انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے دوچار ہیں۔ عمران بیگ نے وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام مطالبہ کیا ہے کہ نیو کراچی 5 D ، یوسی 9 میں گندگی، غلاظت اور سیوریج کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔