معذور افراد ترس کے نہیں بلکہ توجہ اور احترام کے طلبگار ہوتے ہیں۔ شہزاد اشرف

Rotary Wheel Chairs Committee

Rotary Wheel Chairs Committee

رحیم یار خان : روٹری کلب وہیل چیئر کمیٹی کے چیئرمین شہزاد اشرف مہاندرہ نے ممبران کی سفارش پروہیل چیئرز تقسیم کرنے کیلئے معذور اور مستحق افراد کے ناموں کی منظوری دینے کے بعد کلب ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد ترس کے نہیں بلکہ توجہ اور احترام کے طلبگار ہوتے ہیں۔ عزت کے ساتھ مدد انہیں معاشرے میں کارآمد فرد بنا سکتی ہے۔

روٹری کلب دنیا کی واحد سماجی و فلاحی تنظیم ہے جو اپنے ممبران کے مالی تعاون سے معاشرے میں فلاح کے کاموں میں عملی طورپر مصروف ہے۔ کلب کی ڈونیٹ ود ڈگنیٹی پراجیکٹ کا چیئرمین بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے بتایا کہا کہ خصوصی افراد نارمل انسانوں سے ذیادہ ذہین ہوتے ہیں انکی صلاحیتوں کوبہتر انداز میں استعمال کر کے معزز شہری بنایا جا سکتا ہے۔

Rotary Wheel Chairs Committee

Rotary Wheel Chairs Committee

پولیو ایک لاعلاج مرض جو زندگی بھر کیلئے انسان کو ٹانگوں سے معذور کردیتا ہے انکی مدد کیلئے روٹری ممبران کا وہیل چیئرز مفت فراہم کرنے کا منصوبہ قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر کمیٹی کے ممبران حافظ مدثر سہیل ، احمد اویس عارف اور عمیر عزیز کے علاوہ روٹیرین محسن حفیظ،جان محمد وارثی و دیگر موجود تھے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com