معذوروں کا مردم شماری فام میں خانہ مختص کرانے کیلئے احتجاج

Disabled Protests

Disabled Protests

کراچی (جیوڈیسک) معذور افراد نے مردم شماری فارم میں علیحدہ خانہ مختص کرانے کیلئے کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کراچی پریس کلب پر ہاتھوں میں پلے کاڈز تھا مے احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں معذور افراد کی اصل تعداد جاننے کے لئے آئندہ مردم شماری میں معذور افراد کے لئے علیحدہ خانہ مختص کیا جائے۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ملازمتوں میں معذور افراد کیلئے مختص 2 فیصد کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔