غزل

وہ کبھی آپ سے وفا نہ کیا
خود سے خود کو اگر جدا نہ کیا

بھول جانا ہی ایک راہ مگر
بھول جانے کا حوصلہ نہ کیا

خود کو پائوں یا خود کو کھو جائوں
بس یہی میں نے فیصلہ نہ کیا

عمر بھر در بدر بھٹکنا پڑا
ہائے کیوں خود سے رابطہ نہ کیا

بے خودی میں خودی کو گُم کرکے
ہوش پانے کا مُدعا نہ کیا

مجھ کو مجھ سے تھی اِس قدر الفت
مرضِ بے جا کی بس دوا نہ کیا

کیا نثار آپ جانتے ہیں اِسے
آئنہ گفتگو روا نہ کیا

Ahmed Nisar

Ahmed Nisar

شاعر: احمد نثار ،
Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in