ڈیزاسٹر سنٹر قومی نمائش کی تیاریاں عروج پر

Peshawar

Peshawar

پشاور : پشاور یونیورسٹی کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام دو روزہ سالانہ قومی نمائش 7 اور 8 دسمبر 2016 کو منعقد ہوگی۔ نمائش میں 50 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ادارے سٹال لگائے گیں۔ نمائش کنندگان اپنے شائع شدہ کتابوں، رسالوں، پمفلٹ، ماڈلز، کیس اسٹڈیز، مصنوعات اور سافٹ وئیرز کے ذریعے عوام میں بالعموم اور طلباء میں بالخصوص آفات کی روک تھام اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے آگاہی پھیلائیں گے۔

اس کے علاوہ مختلف تنظیمیں آفات سے آگاہی کے حوالے سے سنٹر کے سیمینار ہال میں سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے۔ قدرتی آفات کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کا یہ آٹھواں نمائش ہوگا جوکہ جامعہ پشاور میں ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ نمائش کا انعقاد ”یو این ڈی پی، پی ڈی ایم اے، اے سی ایف انٹرنیشنل، ہینڈی کیف انٹرنیشنل اور خیبر پختونخوا ڈی آر آر فورم کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

مشتاق احمد جان
03469397774