مرید کے: سسر کا بہو پر چھریوں سے حملہ

Knife Attack

Knife Attack

مرید کے (جیوڈیسک) مرید کے میں معمولی گھریلو جھگڑے پر سسر نے بہو پر چھریوں سے حملہ کر دیا ، بیوی کو بچاتے ہوئے خاوند بھی زخمی ہو گیا ، متاثرہ خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

مرید کے کے علاقے حدوکی میں طفیل نامی شخص نے گھر میں معمولی جھگڑے پر ٹی وی دیکھنے کا بہانا بنا کر اپنی بہو نرگس بی بی پر چھریوں سے حملہ کر دیا ۔ نرگس بی بی کے خاوند محمد آصف کا کہنا ہے کہ میرے باپ نے جب نرگس پر چھری سے حملہ کیا تو میں نے اسے بچانے کی بہت کوشش کی اس دوران میں بھی زخمی ہو گیا۔ میرے باپ نے چھریاں مار کر میری بیوی نرگس کو شدید زخمی کر دیا اور مجھے بھی بعد اینٹیں ماریں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جہاں متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ متاثرہ خاتون نرگس چار بچوں کی ماں ہے۔