تکلیف دینے والوں کو بھی درد کا مزا چکھنا ہو گا، بھارتی وزیردفاع

Manohar Parrikar

Manohar Parrikar

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملہ پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا ،وہ بھی اس کی تکلیف محسوس کریں گے۔ نئی دہلی میں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ وقت اور جگہ کا انتخاب ہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو حملے کی تکلیف کااحساس ہونے تک، ہمارے ملک کو تکلیف کا احساس رہے گا۔

دو جنوری کو بھارتی ریاست پٹھانکوٹ کے ہوائی اڈے پر چھ دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ،جس میں سات بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے تھے ۔بھارت نے حملہ کا الزام پاکستان میں موجود ایک تنظیم پر عائد کیا تھا۔

یہ حملہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لاہور کے اچانک دورےکے ایک ہفتہ بعد ہواتھا۔حملہ کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کر کے کہا تھاکہ بھارت فوری ایکشن چاہتا ہے۔

بھارت نے حملہ کے بارے میں ثبوت پاکستان کے حوالے کئے جن میں دہشت گردوں کی جانب سے سہولت کاروں کو کئے جانے والے فون کال کی کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔حملہ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے تھے ۔