بارہویں محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ و گیارہویں شریف

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بارہویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ و گیارہویں شریف مورخہ 30جنوری 2016ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام جامعہ ملیہ روڈ رفیع گارڈن نزد جامع مسجد چراغ عطار ،ملیر سٹی کراچی میں منعقد ہو گی۔

خطیب اعظم پاکستان مولانا کوکب اوکاڑوی محفل سے خصوصی خطاب فرمائیں گے خصوصی شرکت مفتی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد فیصل رضا عطاری۔محفل میں ملک کے ممتاز ثناء خوان الحاج فرحان قادری ،محمد محمود عطاری ،حافظ فضل عظیم قادری ،عبداللہ خلیل قادری ،سید آفتاب قادری اور دیگر بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔