پولیو کی طرح دیگر بیماریوں سے بچائو کے لیے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس کروائیں

MPA

MPA

پیرمحل (نامہ نگار) پولیو کی طرح دیگر بیماریوں سے بچائو کے لیے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس کروائیں یونیسیف کی حفاظتی ٹیکوں کی آگاہی مہم پورے پاکستان میں جاری ہے جس کا مقصد ملک کو بیماریوں سے پاک اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سید قطب علی شاہ المعروف سید علی بابا نے آرایچ سی سنٹر سندھیلیانوالی میں ہمراہ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر باہلک علی، یونیسف کمیونیکیشن آفیسر نازیہ ظفرکے ہمراہ یونیسف کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں لگواکر نہ صرف بچوں کو موذی امراض سے بچایاجاسکتا ہے بلکہ صحت مند معاشرے کا فروغ ممکن ہے۔

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا صحت کے حوالے سے بڑا احسن اقدام ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بالک علی جٹو نے حفاظتی ٹیکوں کی افادیت سے تمام شرکا کوآگاہ کرتے ہوئے کہا چھ بار حفاظتی ٹیکہ جات نوبیماریو ں سے نجات کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

ہیلتھ ورکرز اس مہم کو کامیاب بنانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں. EPI کی اس مہم کو کامیاب کر کے اپنے وطن کو موذی امراض سے بچائیں والدین میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔

یونیسف کمیونیکیشن آفیسر نازیہ ظفر نے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کو کامیاب کرنے میں عوام سے اپیل کی کہ آپ ھمارا ساتھ دیں یونیسف آفیسر وحید مراد نے کہا BCG کا ٹیکہ ہر سنٹر پر موجود ہے۔ اس موقع پر سید منظر عباس شاہ، میڈیکل آفیسر آصف ممتاز نوناری ساجد کتھران اور دیگر ہیلتھ کا عملہ موجود تھا۔