بیماری کے باوجود فنڈز اکھٹا کرنے کا مشن شروع کردیا

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی (جیوڈیسک) ملک کی نامور شخصیت عبدالستار ایدھی نے اپنے فلاحی ادارے کے لئے فنڈز اکھٹا کرنے اور عوام میں آگاہی کے غرض سے بھیک مشن شروع کردیا۔

ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق ایدھی کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں میں فنڈز کی کمی کے باعث عبدالستار ایدھی نے ایک روزہ بھیک مشن کا آغاز کیا۔

باوجود اس کے کہ ایدھی صاحب کی طبیعت نا ساز ہے اور انکی صحت اس کی اجازت نہیں دیتی لیکن لوگوں میں فلاحی اداروں کی مدد کرنے کے شعور کو آگاہ کرنے کے لئے اس بھیک مشن کو شروع کیا گیا۔ بھیک مشن ایک روز جاری رہا جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔