مختلف بیماریوں سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے اور پولیو ویکسین شرعی لحاظ سے جائز ہیں۔ مولانا عبدالرئوف ربانی

Polio Awareness

Polio Awareness

رحیم یار خان : مختلف بیماریوں سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے اور پولیو ویکسین شرعی لحاظ سے جائز ہیں۔پولیو سے محفوظ بچے ہی وطن عزیز کا روشن مستقنل ہیں۔ والدین انسداد پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمرتمام بچوں کو ویکسین پلا کر انہیں زندگی بھر کیلئے معذور ہونے سے بچائیں

تاکہ پولیو وائرس ختم اور وطن عزیزپولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل اور بیرون ملک سفری پابندیوںسے نجات حاصل کرسکے جو پولیو وائرس کا خاتمہ نہ کر سکنے پر عالمی اداروں نے وطن عزیز پر عائد کر رکھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدر اور مرکزی رہنماء مولانا عبدالرئوف ربانی نے روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ اور ادارہ فاطمہ فائونڈیشن کے پراجیکٹ لیڈر راجہ ارباب سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر ممتاز بیگ نے بتایا کی دنیااس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرچکی جبکہ افغانستان اور پاکستان سے ابھی اس کے وائرس کا خاتمہ باقی ہے۔ علماء پولیو ویکسین بارے منفی تاثر ذائل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔سیاسی ومذہبی رہنمائوں کے تعاون سے2018ء تک وطن عزیز بھی پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتاہے۔

راجہ ارباب نے کہا کہ عالمی اداروں کی طرف سے عائد سفری پابندیوں کے خاتمہ کیلئے پولیو بارے آگاہی میںتمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپناقومی فرض سمجھتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔

Polio Awareness

Polio Awareness