بیماریوں سے بچنے،صحت مند جسم اورتروتازہ دماغ کیلئے کھیل ضروری ہیں، ممتاز بیگ

رحیم یار خان: روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں رحیم یار خان سائیکلنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام یوم تکبیر سائیکل ریس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیماریوں سے بچنے،صحتمند جسم اورتروتازہ دماغ کیلئے کھیل ضروری ہیں۔

پولیو سے محفوظ بچے ہی کھیلوں میں حصہ لے سکتے اہیں۔ اولاد انسان کا بہترین سرمایہ اور مستقبل کا سہارا ہے اور کوئی نہیں چاہے گا کہ اسکی نئی نسل معذور اور اپاہج ہو۔ پولیو پانچ سال سے کم عمر بچوں پر حملہ کرکے انہیں زندگی بھر کیلئے مفلوج اورمحتاج بنا دیتا اس کا کوئی علاج نہیں لیکن اس سے بچائو ممکن ہے ۔انسداد پولیو کی ہر مہم میںپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے پلانے سے پولیو وائرس مر جاتا ہے اور بچے زندگی بھر اس مرض سے محفوظ رہتے ہیں۔

تقریب سے پولیو کمیٹی کے چیئرمین میا ں احسان الحق کے علاوہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر عمر منیراور رحیم یار خان سائیکلنگ اکیڈمی کے صدرمحمدبوٹا مغل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق خان نے بھی خطاب کیا ۔روٹری کلب کی طرف سے پولیو شرٹس،کیپس، پولیو سٹوری بکس و دیگر تحائف اوراکیڈمی کی طرف سے تمام کھلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔جیتنے والوں میں اسامہ قیوم، محمد عبا س ( سنجرپور)،محمد اسلام،تنزیر احمد (صادق آباد)اور عابد علی شامل تھے۔

Polio Awareness Race

Polio Awareness Race

Polio Awareness Race

Polio Awareness Race