ہمیں بیماریوں سے نہ کہ انسانوں سے نفرت کرنی چائے۔ ڈاکٹر زینت شاہوانی

DHO and DR Zeenat Shah Wani Breifing

DHO and DR Zeenat Shah Wani Breifing

زیارت (نمائندہ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زیارت کے آفس میں ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کا میٹنگ منعقد ہوا ۔جس میں مختلف این جی اوز ، صحافیوں اور زندگی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کوارڈینیٹر ڈاکٹر زینت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں غربت کی وجہ سے یہ مرض روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔زیارت میں اس مرض کی تشخیص اور علاج کے لئے چار فلاحی سینٹر موجود ہیں۔

ٹی بی کے مرض کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب کسی کو مسلسل چودہ دن کھانسی کی شکایت ہو تو اسے فوراًاپنے علاقے کی قریبی سینٹر جا نا چائے او وہاں ٹیسٹ کر کے معلوم کرنا چائے ۔زیارت میں اس کے لئے چار سینٹر موجود ہے وہاں پر ٹیسٹ کے ساتھ اس کی مکمل علاج بھی کی جاتی ہے۔اور آج اس اجلاس میں شریک تمام افراد سے گزارش کی جاتی ہے وہ اس موذی مرض کے خلاف عوام میں شعور و آگاہی پیدا کریں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زیارت ارباب کامران خان کاسی کا کہنا تھا کہ جو بھی موذی مرض ہو ہمیں اسی مرض سے نفرت نہ کہ مریض سے کرنی چائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیارت میں ٹی بی کی بڑھتی ہو ئی صورتحال تشویشنا ک ہے ۔لیکن خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ زیارت کے عوام میں ٹی بی کے خلاف شعور بڑھ چکی ہے ۔کل تیس اضلاع میں سے زیارت ٹی بی شعور کے حوالے سے اب پانچویں نمبر پر آچکا ہے ۔اس مرض کے خلاف ہمیں آپ سب کی تعاون اور عوام میں مزید شعور و آگاہی کی ضرورت ہے ۔تاکہ اسے کنٹرول کرکے ختم کی جاسکیں۔