ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کر دیا

INCROCHMENT PLAY GRAOUND KORANGI J AREA

INCROCHMENT PLAY GRAOUND KORANGI J AREA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کردیا ۔کھیل کے میدان میں عدالتی حکم کے باوجود قبضہ مافیا سے قبضہ ختم نہیں کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی جے ایریا میں واحد اسپورٹس گرائونڈ میں قبضہ مافیا کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا اور سندھ ہائی کورٹ نے5ماہ قبل بلدیہ کورنگی کو حکم دیا تھا کہ 13دن میں گرائونڈ پر قائم اینٹوں کے تھلے سمیت تمام غیر قانونی تعمیرات ختم کیا جائے جس پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے وقتی طور پر کاروائی کی گئی لیکن مکمل طور پر قبضہ ختم نہیں کرایا گیا۔

جبکہ علاقہ نوجوانوں کو جسمانی نشوونماء کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بلدیہ کورنگی اور ضلع انتطامیہ کورنگی کورنگی جے ایریا کھیل کے میدان سے عدالتی فیصلے کے باوجود قبضہ ختم کروانے میں ناکام رہی علاقہ معززین نے ایک بار پھر احتجاج کرنے کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بلدیہ کورنگی عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرکے کھیل کے میدان سے قبضہ ختم کرواسکے۔

علاقہ نوجوانوں اور معززین نے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کو بھی عدالتی فیصلے کے حوالے سے دستاویزات فراہم کردی ہے لیکن ضلع انتطامیہ کورنگی بھی عدالتی فیصلے پر عملد رآمد کروانے میں اب تک ناکام رہی اور کھیل کے میدان میں تاحال قبضہ موجود ہے۔