ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مجاہد مستقیم احمد کے زیر صدارت کریمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

Criminal Justice Coordination Committee Meeting

Criminal Justice Coordination Committee Meeting

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور مجاہد مستقیم احمد کے زیر صدارت کریمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈی سی او قصور سلمان غنی ،ایڈیشنل سیشن جج سید داور علی ظفر ، سینئر سول جج عمران شفیع ، سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل چوہدری اعجاز اصغر ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر طاہرہ پروین ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چوہدری محمد جاوید ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسعود طارق ، ڈی ایس پی سٹی محمد اکرام خاں ،صدر ڈسٹرکٹ صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری منیر احمد ، جنرل سیکرٹری چوہدری صلاح الدین ، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر قصور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور مجاہد مستقیم احمد نے سیشن کورٹس ،ڈی پی او آفس،ڈسٹرکٹ جیل اور ضلع کچہری سمیت دیگر اہم مقامات پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو سیکورٹی کے مزید فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں تمام زیر التواء مقدمات کا جائزہ لیا گیا اور انہیں قانون کے مطابق جلد زا جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

پولیس کو حکم دیا کہ مختلف کیسوں کے چالانز بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے حوالے سے بھی مختلف شکایات کا جائزہ لیا اور ڈی سی او قصور کو اس حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ سیشن کورٹس میں معذور افراد کیلئے پارکنگ مختص کی جائے ۔ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ایکسپرٹ ٹیم تشکیل دی جائے جو مہینے میں ایک بار ڈسٹرکٹ جیل کے ہسپتال کا معائنہ کرے اور وہاں پر مریضوں کا چیک اپ کیا کرے۔
٭٭٭