بدین میں ریجنل پاسپورٹ آفیس کا افتتاح ہوگیا

Badin Pasport News

Badin Pasport News

بدین (عمران عباس) بدین میں ریجنل پاسپورٹ آفیس کا افتتاح ہوگیا، ضلع بدین کے علاوہ آس پاس کے اضلاع بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے، آفیس کا افتتاح مسلم لیگ ن سندھ کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسیمبلی محمد اسماعیل راھو نے کیا۔۔

بدین شہر میں حیدرآباد روڈ پر ریجنل پاسپورٹ آفیس کا افتتاح ہوگیا ہے، جس کے بعد بدین کے شہریوں کے لیئے آسانی پیدا ہوجائے گی، بدین شہر میں قائم ہونے والی ریجنل پاسپورٹ آفیس کا افتتاح مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اور رکن صوبائی اسیمبلی محمد اسماعیل راھو نے کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ ایمی گریشن آف سندھ خالد حسین میمن نے کہا کہ پاسپورٹ آفیس کے قیام سے ضلع بدین کے علاوہ آس پاس کے اضلاع کو بھی فائدہ حاصل ہوگا، انہوں نے کہا کہ کل تک بدین کے لوگوں کو پاسپورٹ بنوانے کے لیئے حیدرآباد یا پھر کراچی جانا پڑتا تھا لیکن اب یہی پاسپورٹ آپ کے اپنے شہر میں بنے گا جس سے عوام کو رلیف ملے گا،

رکن صوبائی اسیمبلی سندھ محمد اسماعیل راھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیئے پیش کیا ہے اور آج وہ عناصر میاں نواز شریف سے استیفیٰ مانگ رہے ہیں جو ہمیشہ آمر حکمرانوں کا ساتھ دیتے رہے ہیں، اس موقع پر پاسپورٹ آفیس بدین کے انچارج عبدالعزیر سومرو، مسلم لیگ ن ضلع بدین کے صدر علی احمد جو کھیو بدین شہر سے تعلق رکھنے والے افراد، سول سوسائیٹی اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔