ضلع بدین کے مختلف شہروں میں پولیس کی کاروائی 585لیٹر کچی شراب برآمد

Badin Police

Badin Police

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے مختلف شہروں میں پولیس کی کاروائی 585لیٹر کچی شراب، 170مین پڑیاں اور 151گھٹکوں کی تھیلیاں برآمد، تفصیلات کے مطابق بدین کے نئے ایس ایس پی ابرار حسین کے حکم پر پولیس کی جانب سے بدین کے مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائی کے دوران کچی شراب اور مضر صحت اشیاء جن میں مین پڑی اور گھٹکا بھی شامل ہے۔

برآمد کرکے ملزمان محمد ماچھی کوگاؤں ٹنڈو ماچھی تحصیل شہید فاضل راہو، محمد عظیم ملاح کو بس اسٹاپ کڑیو گھنور ٹو کھورواہ تحصیل شہید فاضل راہو اور گل محمد عرف گلو کو کھوسکی تھانو کی حدود سے گرفتار کرکے ان پر منشیات فروشی کے الزام کے تحت مقدمے دائر کردیئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 585لیٹر کچی شراب، 170مین پڑیاں اور 151گھٹکوں کی تھیلیاں برآمدہوئے ہیں جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔