ضلع بدین میں حیدر آباد بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں کاپی کلچر عروج پر پہنچ گیا

Badin Exam

Badin Exam

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں حیدر آباد بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں کاپی کلچر عروج پر پہنچ گیا، امتحانی سینٹرز میں موبائل کے استعمال پر پابندی کے باوجود ایک ہی سینٹر سے ایک ہی دن میں طلباءسے تین سو سے زائد موبائل برآمد، انتظامیہ نے موبائل ضبط کرلیئے۔

حیدرآباد بورڈ کے تحت بدین میں ہونے والے گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات میں بوٹی مافیا سرگرم دکھائی دیتی ہے، جبکہ دوران امتحان ہر سینٹر میں کاپی کلچر بھی عروج پر پہنچ گیا ہے، امتحانی سینٹرز میں دوران امتحان موبائل کے استعمال پرسختی سے پابندی کے باوجود اسلامیہ ڈگری کالیج سے طلباءسے تین سو سے زائد موبائل برآمد ہوئے جسے کالیج انتظامیہ نے ضبط کرکے اپنی تحویل میں لے لیئے۔

موبائل چھن جانے کے بعد طلباءکی جانب سے انتظامیہ کو بہت منت سماج کی گئی لیکن انتظامیہ نے ایک نا سنی اور موبائل اپنے قبضے میںلے لیئے ، دوران امتحان کھلے عام نقل جاری رہتی ہے جسے اساتذہ کی بھی سپورٹ حاصل ہوتی ہے۔

اسلامیہ ڈگری کالیج کے پرنسپال پروفیسر عبداللہ ملاح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امتحانی مراکز میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد ہے اس کے علاوہ ہم نے بڑے بڑے سائن بورڈ بھی نصب کیئے ہوئے ہیں۔

لیکن اس کے باجود طلباءاپنے ساتھ موبائل لاتے ہیں جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا، موبائل کی واپسی کے سوال میں ان کا کہنا تھا کہ امتحانات ختم ہونے کے ضبط کیئے گئے موبائل طلباءکو واپس کردیئے جائیں گے۔