ضلع بدین میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز

Polio Campaign

Polio Campaign

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز بھی ایک سال سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو ورکرز نے گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عوام کو تعاون کی اپیل۔ ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی ڈبلو ایچ اور کے تعاون سے پولیو کے خاتمے کے لیئے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں دوسرے روز بھی پولیو ورکرز نے گھر گھر جاکر ایک سال سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، 24 اکتومبر سے 27 اکتومبر تک یہ جاری رہنے والی اس مہم میں ضلع بدین کی پانچ تحاصیل کی 46 یوسیزکے لیئے کل 860 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جس میں 718 موبائل ٹیمیں ، 66 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 74 ٹیمیں سینٹرز پر موجود ہونگی،74 ڈاکٹرز 164 ایریا انچارج کے ساتھ ملاکرکل عملہ 1900 کے قریب ہوجائے گا،تین دنوں تک جاری رہنے والی پولیو مہم میں ایک سال سے لیکر پانچ سال تک کے تین لاکھ چوالیس ہزار تین سو اکیس بچوں کو قطرے پلائی جائیں گے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بدین کی جانب سے پولیو مہم کے دوران کوتاہی بھرتنے پر سخت کاروائی کا بھی اعلان کیا گیا ہے، یاد رہے کہ ضلع بدین کے نواحی ضلع سجاول میں پولیو کا کیس ظاہر ہونے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے سجاول ، ٹنڈو محمد خان اور ضلع بدین کو حساس قرار دیا جا چکا ہے ، جس کے بعد پولیو کے خاتمے کی مہم کو ڈپٹی کمشنر بدین نے اپنی زیر نگرانی کر لیا ہےجبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ دوران مہم میں پولیو ورکز کے ساتھ تعاون کیا جائے۔۔۔