ضلع چکوال میں جے یو آئی (ف) کی رکن سازی مہم کا آغاز

JUI F

JUI F

چکوال : ضلع چکوال میں جے یو آئی (ف) کی رکن سازی مہم کا آغاز،ضلع کی تمام تحصیلوں میں معاون ناظمین انتخاب کا تقرر ،کارکنان کاجمعیت علماء اسلام کاپیغام گھرگھرپہنچانے کا عزم جمعیت کی مقبولیت کا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے۔

مستقبل میں جمعیت کا سیاسی کردار فیصلہ کن ہو گا ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعیت علماء اسلام(ف) ضلع چکوال میں صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کے فیصلے پر رکن سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔جمعیت علماء اسلام ضلع چکوال کے ناظم انتخابات محمد خالدقاضی آف اکوال کے زیرصدارت تمام تحصیلوں کا اجلاس جامعہ فاروقیہ عمرآبادچکوال میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اتفاق رائے تحصیل چکوال کے لیے مولانا فہیم الحق اور مولانا حبیب اللہ قاسمی کو معاون ناظم انتخاب مقرر کیا گیا ۔تحصیل تلہ گنگ کے لئے حافظ محمد ادریس ،اور ملک امیر سلطان (غلہ منڈی )جھاٹلہ کو معاون ناظم انتخاب مقرر کیا گیا ۔تحصیل لاوہ کے لئے حاجی نورمحمد کو معاون ناظم انتخاب مقرر کیا گیا۔

تحصیل چوہاسیدان شاہ کے لئے مولانا پائندہ خان اور آصف بشیر کومعاون ناظم انتخاب مقرر کیا گیا تحصیل کلرکہار میں ملک جمشیداعوان کومعاون ناظم انتخاب مقرر کیا گیایہ رکنیت سازی دوماہ جاری رہے گی جس کے بعدضلعی امیروجنرل سیکرٹری کا انتخاب کیاجائے گا۔

اجلاس میںسابق ضلعی امیرمولاناعطاء الرحمن قاسمی، مولانا پیرعبد الشکور نقشبندی،جے یو آئی (ف)کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبار، شیخ محمدافضل، میاں ضیاء الرحمن ،حاجی نورمحمد ،حافظ محمدادریس، محمد انعام اللہ، مولانافہیم الحق، حافظ سعید خان، قاری عبدالغفار مولانا عبدالسلام نقشبندی ،حافظ عبدالقدیر، مولانا حنیف صابر ، مولانا پائندہ خان، مولانا اسد اللہ ، مولانا عبدالمنان نقشبندی ،صاحبزادہ عمرفاروق ،سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔