ضلع دادو کے مختلف شہروں میں عوامی تحریک کی جانب سے تحریک قصاص ریلی نکالی گئی

Awami Tehreek Protest

Awami Tehreek Protest

دادو (فیاض جعفری) ضلع دادو کے مختلف شہروں میں عوامی تحریک کی جانب سے تحریک قصاص ریلی نکالی گئی۔کارکنان نے خیرپور ناتھن شاہ، دادو، جوہی اور تحصیل میہڑ میں ریلیاں نکال کر وفاقی حکومت خلاف شدید نعریبازی کی۔

ملک بھر کی طرح خیرپور ناتھن شاہ ، دادو ، جوہی اور تحصیل میہڑ میں عوامی تحریک کی جانب سے تحریک قصاص ریلیاں نکالی گئیں۔عوامی تحریک کے کارکنان نے ہاتھوں میں بینرز اور ڈاکٹر طاہر القادری کے پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے۔اس موقعے پر کاکارکنان نے سانحہ ماڈل ٹاؤں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت خلاف نعریبازی کی۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بہی لگائے۔عوامی تحریک کی ریلیوں میں تحریک انصاف اورمذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔