ضلع کونسل بدین کا چیئرمین منتخب ہونے والے میئر اصغر ہایلپوٹہ نے حلف اٹھا لیا

Badin Oath Ceremony

Badin Oath Ceremony

بدین (عمران عباس) ضلع کونسل بدین کا چیئرمین منتخب ہونے والے میئر اصغر ہایلپوٹہ نے حلف اٹھا لیا۔ بدین شہر کا گشت۔

ضلع کونسل بدین کے اہم معرکے میں ڈاکٹر زولفقار مرزا کے بیٹے حسام مرزا کو شکست دیکر چیئرمین منتخب ہونے والے اصغر ہالیپوٹہ نے بطور چیئرمین حلف اٹھا لیا انکے ہمراہ حاجی الہڈنو چانڈیونے وائیس چیئرمین کا حلف اٹھایا۔

ضلع کونسل بدین میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں اے ڈی سی 1 بدین عبدالقادر جونیجو نے نومنتخب چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں سے حلف لیا اس موقع پر بدین سے 10 میں سے 8 ٹائون کونسلوں سے منتخب ہونے والے چیئرمین اور وائیس چیئرمینوں سے بھی حلف لیا گیا۔

حلف وفاداری کی تقریب میں سینکڑوں جیالے بھی حصہ تھے۔ ضلع بدین میں اے ڈی سی عبدلقادر جونیجو منتخب چیئرمینوں سے حلف لینے میں اس قدر جلد بازی کا مظاہرہ کیا کہ تقریب کے آغاز میں تلاوت بھی نہ ہونے دی۔

یوں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بنا تلاوت کے سرکاری تقریب شروع ہوئی۔ضلع کونسل کے چیئرمین اصغر ہالیپوٹہ نے بدین شہر کا ریلی کی شکل میں گشت بھی کیا اس موقع پر پی پی پی کے مقامی رہنما بھی انکے ہمراہ تھے۔