ضلع کونسل بدین کا پہلا اجلاس چئیرمین علی اصغر ھالیپوتہ کی صدارت مٰیں ڈسٹرکٹ کونسل ھال میں منعقد ہوا

District Council  Badin Meeting

District Council Badin Meeting

بدین (عمران عباس) ضلع کونسل بدین کا پہلا اجلاس چئیرمین علی اصغر ھالیپوتہ کی صدارت مٰیں ڈسٹرکٹ کونسل ھال میں منعقد ہوا، ضلع بھر سے آئے ہوئے میمبران کی شرکت ، اپوزیشن کے میمبران غیر حاضر،وسائل کی عدم دستیابی سامان کی چوری اور ملازمین کی کثیر تعداد کی شکایتیں۔

ضلع کونسل بدین کا پہلا اجلاس چئیرمین محمد اصغر ہاکیپوتہ کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں میمبران کا تعارف ہوا جس کے بعد بتایا گیا کہ ضلع کونسل کی ماہانءآمدن 65 لاکھ 46 ہزار روپے ہےاورملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں ماہانہ اخراجات 80 لاکھ 59 ہزار ہے اس طرح پہلے دن سے ہی ماہانہ پندرہ لاکھ روپےخسارے کا سامنا ہے، چئیرمین اصغر ہالیپوتہ نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع کونسل کا جنریٹر اور ائیر کنڈیشنر چوری ہو چکے ہیں اور آج کرائے کی کرسیوں پہ بیٹھ کر اجلاس کیا جا رہا ہے۔

سیاسی اختلافات پس پشت رکھ کر ضلع کی ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا انہوں کا کہنا تھا کہ ضلع کونسل کے 199 ملازمین ہیں جبکہ 126 ملازمین کو پنشن دی جاتی ہے جبکہ ضلع کونسل کی گاڑیوں کا بھی کوئی پتہ نہیں ہے، دوسری جانب ضلع کونسل ھال میں بلاول بھٹوزرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جس میں شہر کے معززین اور پیپلز پارٹی کے رہنماو ¿ں نے بھی شرکت کی۔