ضلع دادو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ضلع چيئرمین اور ضلع وائیس چيئرمین نے حلف اٹھا لیا

DADU

DADU

دادو (فیاض جعفری) ضلع دادوکے منتخب ضلع چيئرمین سردار اشرف خان سولنگی اور ضلع وائیس چيئرمین بولا خان شاہانی نے دادو ڈپٹی کمشنر آفیس میں حلف اٹھالیا ۔ دادو میونسپل کمیٹی کے چيئرمین گل حسن قمبرانی اور وائیس چيئرمین احمد نواز سولنگی نے حلف اٹھا لیا۔

دوسری طرف خیرپور ناتھن شاہ میں اسسٹنٹ کمشنر آفیس میں حلف برداری کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی عبدالعزیز جونیجو اور جیالوں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعے پر میونسپل کمیٹی خیرپور ناتھن شاہ کے منتخب چيئرمین مشہودالحق گاڈہی اور وائیس چيئرمین پسند علی جروار اور جب کہ ٹاؤن کمیٹی سیتا روڈ کے چيئرمین قمبر خان لغاری اور وائیس چيئرمین عبدالرحمان سولنگی نے حلف اٹھالیا۔اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ناتھن شاہ عبدالقادر اقبالانی نے حلف لیا۔

ادھردادو اور خیرپور ناتھن شاہ کے بعد میہڑمیونسپل کمیٹی پر پیپلز پارٹی کے متخب چيئرمین ریاض مہیسر اور وائیس چيئرمین عبدالحلیم بروہی اور جب کہ جوہی میونسپل کمیٹی کے چيئرمین عبدالمجید جمالی اور وائیس چيئرمین نقاد تھیم نے حلف اٹھالیا ۔ سیتاٹاؤن کمیٹی کے چيئرمین قمبر خان لغاری اور وائیس چيئرمین عبدالرحمان سولنگی نے بہی کامیابی کے بعد حلف اٹھالیا ہے