تحصیل بار کروڑ کے آج ہونے والے انتخابات، ملک صابر حسین بھڈوال بلامقابلہ منتخب

Election

Election

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تحصیل بار کروڑ کے آج ہونے والے انتخابات۔ صدارت کے لئے ذوالفقار علی خان سیہڑ چوہدری عبدالرؤف گجر اور رضوان شاہ قریشی جنرل سیکٹری کے لئے منیر ناوڑہ چوہدری نعمان جاوید، عامر اسلم شہانی نائب صدر کے لئے ملک شاہ نواز کھوکھر نوید انجم گل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گافنانس سیکٹری ملک شاہد، لائبریری سیکٹری یوسف اولکھ اور جوائنٹ سیکٹری ملک صابر حسین بھڈوال پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

الیکشن بورڈ کے چئیرمین سید مختیار شاہ ممبران چوہدری ریاض صابر اور باغ علی سواگ ایڈوکیٹ ہوں گے ۔واضع رہے کہ صدارت کے لئے امیدوار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑدو مرتبہ صدر بار اور یونین ناظم رہ چکے ہیںاور اس وقت مسلم لیگ لائر ونگ پنجاب کے نائب صدر ہیں۔

چوہدری عبدالرؤف گجر سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے بھائی نو منتخب چئیرمین ملک عمر علی کے وائس چئیرمین اور سابق سیکٹری بار ہیں۔مخدوم رضوان قریشی سابق صدر بارو ناظم ہونین کونسل طارق شاہ ایڈوکیٹ کے بھانجے ہیں،تمام امیدواروں اپنی اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے منت سماجت اور بڑی بڑی سفارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ اور چوہدری عبدالرؤف گجر کو مسلم لیگی دھڑوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ رضوان شاہ قریشی کے لئے پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان جو خود وکیل ہیںووٹ مانگ رہے ہیں۔

Election

Election