ضلعی خزانہ سے اشٹام کی ترسیل کے لیے پیچیدہ پراسس، افسران کی غفلت

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی خزانہ سے اشٹام کی ترسیل کے لیے پیچیدہ پراسس، افسران کی غفلت،، پورا ہفتہ خزانہ کھلنے کی بجائے ہفتہ کے تین دن 15 منٹ مخصوص ضلعی خزانہ کے افسرا ن نے لوٹ مارکی انتہا کردی اپنی دیہاڑی بنانے کے لیے روزانہ حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان 1200 روپے مالیت سے زائد اشٹام بنک آف پنجاب کو جانے کے باعث ضلعی خزانہ میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے اشٹام ضائع ہونے کا خدشہ فی الفو رکرپٹ افسران وعملہ کو محکمہ بدر کیا جائے۔

سماجی حلقے تفصیل کے مطابق ضلعی خزانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات افسران اور عملہ نے اپنی دیہاڑی لگانے کے لیے روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان حکومت کو پہنچانا شروع کردیا انتقال رجسٹری کے لیے اشٹام کی ترسیل پنجاب بنک سے جاری ہونے کے باعث ضلعی خزانہ میں موجود کروڑوں روپے کے اشٹام بے کارہونے کا خدشہ ہے کم مالیت کے اشٹام جاری کرنے کے لیے ضلعی خزانہ کے افسران عملہ نے رشوت کی وصولی کرنے کے لیے پیچیدہ طریقہ کار رکھا ہے جس میں کسی بھی اشٹام فروش کو اشٹا م لینے کے لیے تین جگہ پر دستخط جن میں محمد ایوب شعبہ آمدن ، ڈپٹی اکائونٹس امتیازحسین اور ، اکائونٹس آفیسر مشاہد خان سے دستخط کرواکر رقم نیشنل بنک ٹوبہ میں رقم جمع کرواناپڑتی ہے رقم جمع کروانے کے بعد اشٹام لینے والے کو ڈاکٹر انور خزانچی ضلعی ، جس نے رقم وصول کرنے کے لیے عبدالرزاق پرائیوٹ آدمی رکھا ہے جو اشٹام لینے والے سے بنک میں جمع کروائی گئی رقم کے علاوہ اضافی رقم وصول کرکے ڈاکٹر انور خزانچی کو مخصوص اشارہ کرتا ہے جس پر اشٹام خزانہ سے جاری کیے جاتے ہیںبیان کیا گیا ہے کہ ضلعی خزانہ کے افسران پورا ہفتہ اشٹام سیل کرنے کی بجائے ہفتہ میں صرف تین دن اشٹام جاری کرنے کے خزانہ کھولتے ہیں جوکہ صرف 15 منٹ کا ٹائم دیاجاتا ہے مگر کوئی بھی شخص بھاری رقم دے کر کسی بھی وقت خزانچی ڈاکٹر انور سے اشٹام لے سکتا ہے۔

خزانچی محمد انور نے کرپشن کا جدید طریقہ اختیار کیا ہو اہے جس کے تحت ضلع کے تحصیل خزانہ جات کو زیادہ ڈیمانڈو الے اشٹام جن میں 50روپے مالیت کا اشٹام شامل ہے دینے کی بجائے ضلعی خزانہ میں 50روپے کا سواشٹام 11ہزار روپے وصول کرکے اشٹام فروشوں کو دیا جاتا ہے جس سے اشٹام فروش مہنگے داموں اشٹام فروخت کرنے پر مجبور ہے علاو ہ ازیں کسی بھی کاروائی سے بچنے کے لیے ضلعی حکام کو اشٹام فروشوں کے نئے نئے قوانین دیکر ذلیل رسو اکرکے درپردہ اپنے من پسند اشٹام فروشوں کو اضافی رقم وصول کرکے لوٹ مار کی انتہا کررکھی ہیں جبکہ ضلعی خزانہ میں پڑے ہوئے کروڑوں روپے کے اشٹام ضائع ہونے سمیت روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا حکومتی خزانے کو چونا لگایاجارہا ہے ، پیسے لینے ،،، تین جگہ پر دستخط ،محمد ایوب شعبہ آمدن ، ڈپٹی اکائونٹس امتیاز ، اکائونٹس آفیسر مشاہد خان ،، نیشنل بنک ٹوبہ میں رقم جمع کروانا ،، پھر خزانچی انور کو جمع کروانے ہفتہ میں تین دن وہ بھی ڈاکٹر انور کے رحم کرم پر ایوب نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اشٹام فروشوں کے ساتھ نئے نئے قانون پاس کرنا شروع کردیے سماجی حلقوںنے فی الفو رکرپٹ افسران وعملہ کو محکمہ بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اشٹام جاری کرنے اور اشٹام جار ی کرنے کے لیے پراسس کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔