بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری میں جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ کے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے مد مقابل چمپئن شپ کی مضبوط ٹیم ینگ ہلال کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔دوران کھیل ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں کھیل کے 43ویں منٹ لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کے سراج نے اپنے انفرادی کوششوں سے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض انور شاہ ،پرویز یوسف اور حیدر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔