بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ الیون اسٹار کی بڑے مارجن سے کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں الیون اسٹار نے اپنے خوبصورت اور دلکش کھیل کی بدولت اصلاح بلوچ کو عبرتناک شکست سے دو چار کرتے ہوئے 6-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے عمران صدیقی نے دو جبکہ حسن ،کریم ،انور اور عمران جونیئر نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سوات اسپورٹس نے مد مقابل اسلینڈ اسپورٹس کو 5-0سے شکست دیدی ،تیسرے میچ میں لسبیلہ اسپورٹس نے شکور میموریل کو 3-0سے زیر کردیا۔

،لسبیلہ اسپورٹس کی جانب سے امام بخش نے 2اور مصطفی نے ایک گول اسکور کئے ۔چوتھے میچ میں نوالین اسٹار نے ابراہیم میموریل کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے جلال اور احتشام نے شاندار گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض حبیب ،انور ،سرور اور یونس لعل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔