لائٹ آف بلوچ نے کلفٹن شاہین اور رانگی واڑہ اسپورٹس نے انور عیسیٰ میموریل کو شکست دیدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بنک الفلا ح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں لائٹ آف بلوچ کی ٹیم نے مد مقابل کلفٹن شاہین کو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی ،لائٹ آف بلوچ کی جانب سے کھیل کے 42۔ویں منٹ میں گلریز ولید نے اپنی انفرادی کوشش سے نہایت عمدہ اور فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلادی

جبکہ کلفٹن شاہین کے کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں رانگی واڑہ اسپورٹس نے انور عیسیٰ میموریل کو بھی 1-0سے مات دیدی فاتح ٹیم کے ابراہیم نے فیصلہ کن گول ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض انور شاہ ،یوسف فیفا اور واجد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔