بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 7 اہم میچوں کے فیصلے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 7اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں بغداد اسپورٹس نے لائٹ آف بلوچ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی فاتح کلب کے عاطف نے 2گول اسکور کئے جبکہ حریف کلب کا واحد گول شاہ زیب نے کیا ۔دوسرے میچ میں تاج مسلم کلب نے بلوچ محمڈن کو برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کردیا ۔تیسرے میچ میں موسیٰ لاشاری کلب نے ینگ پنجگور کو 6-0سے عبرتناک شکست سے دو چار کردیا کھیل کی خاص بات فاتح ٹیم کے زین العابدین کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کئے جبکہ سعید اور محمد نے ایک ایک گولا سکور کیا ۔

چوتھے میچ میں کلری اسٹار نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط حریف سندھ بلوچ کو 2-0سے مات دیدی فاتح ٹیم کے شاہین اور سرور نے ١یک ایک گول اسکور کئے ۔پانچویں میچ میں صابر اسپورٹس نے افتخار کے گول کی بدولت بلوچ الیون کو 1-0سے ہرا دیا ۔چھٹے میچ میں ظہور شہید فٹ بال کلب نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سابقہ ڈسٹرکٹ سائوتھ چمپئن ینگ تغلق کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ساتویں اور آخری میچ میں لیاری کی معروف ٹیم کلری محمڈن نے ایک سخت اور سنسنی خیز معرکے کے بعد مضبوط حریف عثمان آباد یونین کو پنالٹی ککس پر شکست دے دو چار کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض انور شاہ ،جاوید ابراہیم حبیب ،اعظم ،سرور ،جنید ،واجد ،پرویز ،یوسف اور یوسف فیفا نے انجام دیئے ۔جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔