ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر کا ٹیم کا ٹرینگ کیمپ قائم

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر کے سیکریٹری شاہد تاج نے کہا ہے کہ آل پاکستان ڈی جی رینجرز فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے ڈی ایف اے ملیر کی فٹ بال ٹیم کا ٹرینگ کیمپ جاری ہے ٹیم کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ملیر کے تمام فٹ بال کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اپنی ٹرینگ پر بھر پور توجہ دیں تاکہ ڈسٹرکٹ ملیر کی ایک طاقتور ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی ڈسٹرکٹ کا نام روشن کر سکے۔