این بی پی ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ 2016ء

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف فٹ بال اسٹیدیم پر جاری “نیشنل بنک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ “کے معرکوں میں مزید فیصلے ہوگئے۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ یوتھ گارڈن نے مد مقابل گولیمار آزاد کو 4-1سے ڈھیر کردیا ۔دوسرے میچ میں شہباز گرین فٹ بال کلب نے بلوچ یونین کلب کو 3-0سے شکست دیدی ،تیسرے میچ میں ینگ مسلم نے آزاد شاہین کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے ہرا دیا۔

چوتھے میں گرین بلوچ نے مد مقابل مضبوط حریف کیماڑی محمڈن کو با آسانی 3-0سے مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری دلمراد ،سلیم فیض اور رضا نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر غلام محمد بلیدی ،ذوالفقار علی بھٹو ،اقبال منہاس اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر