ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لئے این جی اوز بلدیہ کورنگی کی ہمسفر بن گئی

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز بنا نے کے لئے این جی اوز بلدیہ کورنگی کے ہمسفر بن گئے ،صفائی ایسوسی ایشن اور بلدیہ کورنگی کا مشترکہ صفائی عوامی شعور کی بیداری مہم کا آغاز۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے این جی اوز نمائندوں کے ہمراہ شاہراہ سے کچرا اُٹھا کر کورنگی زون میں صفائی وستھرائی اور عوامی شعور کی بیداری مہم کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنان اور عوام نے بھی صفائی مہم میں حصہ لیا۔

اپنے نمائندوں کے ہمراہ عوام کو صفائی وستھرائی سے متعلق آگاہی فراہم کی خصوصی مہم کے دوران کورنگی زون کی مختلف یونین کمیٹیز سے سینکڑوں ٹن کچرا مکوڑا کرکٹ اور ملبہ اور مٹی کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا۔

قبل ازیں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے آگاہی کیمپ اور مختلف علاقوں کا دورہ کرکے این جی اوز اور بلدیہ کورنگی کی مشترکہ صفائی مہم کا معائنہ کے موقع پر عوامی وفو دسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہری اپنے گھر کی طرح اپنی گلیوں ،محلوں اور علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں باہمی تعاون کے ذریعے ہی ہم اپنے ضلع اور شہر کو صاف ستھرا رکھ کر اپنی پہچان بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقے میں صاف ستھرا ماحول اُس علاقے کی عوام کو باعث فخر بنا تی ہے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنی ضلع میں بسنے والے ہر فرد کو سہولت کے ساتھ صاف ستھرا سرسبز ماحول کی فراہمی کی جدو جہد میں مصروف ہے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو نیٹ کلین اینڈ گرین بنایا جائیگا،باہمی تعاون اور عوامی تجاویز پر عمل کرکے ضلع کورنگی سے مسائل کا خاتمہ کرینگے۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے صفائی ایسوسی ایشن کو صاف ستھرے سرسبز ماحول کے حوالے سے عوامی شعور کی بیداری مہم چلا نے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں یقین دلا یا کہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے سماجی تنظیموںکو شامل رکھا جائیگا۔

ایک رزہ مہم کے دوران بلدیہ کونگی اور مقامی این جی او نے عوام کو صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کی آفادیت سے آگاہی فراہم کی۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی