ضلع میانوالی کے لئے ایک اسلامی اعزازی

MUFTI SULTAN AHMAD QADRI

MUFTI SULTAN AHMAD QADRI

پائی خیل (نامہ نگار) ضلع میانوالی کے لئے ایک اسلامی اعزازی، مولانا سلطان احمد قادری کا آسان اردو تفسیری ترجمہ قرآن مجید سلطان البیان کے نام سے شائع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مولاناسلطان احمدقادری پائی خیل نے بیس سال پہلے اسوقت ضلع میانوالی کے لئے دائمی نقشہ اوقات نمازمرتب کیاتھاجب جدیدسہولتیں نہ تھیں۔علاوہ ازیں دودرجن سے زائدان کی اسلامی کتب شائع ہوچکی ہیں۔

اب ان کاآسان اردوتفسیری ترجمہ قرآن مجیدسلطان البیان کے نام سے شائع ہوچکاہے۔جوکہ ضلع میانوالی کے لئے بہت بڑااسلامی اعزازہے ۔مولاناموصوف کی قرآن کریم کے ساتھ والہانہ عشق ومحبت کاثبوت ہے کہ نظرکی کمزوری ،دورِجدیدسہولتوں کے فقدان کے باوجود دس سال رات دن ایک کرکے مسلمانوں کی بھلائی کے لئے آسان عام فہم اردو تفسیری ترجمہ لکھا۔

جس کوجناب پیر صاحب خوآجہ آبادشریف سید توقیر الحسنین شاہ ،ڈاکٹر علم الدین شاہ الازہری، پیر خیرمحمدبھوروی آف بھور شریف مولانا محمد وقاص آف عیسی خیل و دیگر ضلع میانوالی کے اہل علم اور لاہور کے اہل علم نے بہت سہرایا۔ علماء وعوامِ اہلسنت کی طرف سے مولانا سلطان احمد قادری کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا باندھا ہوا ہے۔