ضلع ملتان کی سابق سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ نبیلہ بٹ کے خلاف جھوٹا پرچہ درج

Nabilah Butt

Nabilah Butt

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) ضلع ملتان کی سابق سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ نبیلہ بٹ کے خلاف جھوٹا پرچہ درج ، مجھے انسانی ہمدردی کا مزا چکھانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے حکم پر میرے خلاف پرچہ دیا گیا ہے۔

نبیلہ بٹ۔تفصیل کے مطابق PTIسابق سینئر نائب صدر ضلع ملتان محترمہ نبیلہ بٹ نے پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو ٹیلی فونک بیان میں کہا ہے کہ میرے خلاف تھانہ پرانی کوتوالی ضلع ملتان میں مقدمہ نمبر 577 / 16زیر دفعہ 363/511 ت پ جو مقدمہ درج کیا گیا وہ سلطانہ شاہین MPA مسلم لیگ (ن) کے کہنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر سرا سر جھوٹا درج ہوا ہے۔