مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 21/12/2015

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ضلعی آرگنائزر تحریک انصاف ندیم ہارون خان کے سسر انتقال کر گئے، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر و چیئرمین یونین کونسل چڑیوان ندیم ہارون رشید خان کے سسر،برسٹر قاضی فضل و قاضی حسن کے والد سابقہ ایم پی اے وسابقہ چیئرمین بلدیہ چنٹوٹ قاضی صفدر علی 85سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر چنٹوٹ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں راجہ ریاض، خورشید محمود قصوری، محمد شاہد مغل، حاجی محمد بلال، حافظ عتیق الرحمان، نذیر اسلام خاںسمیت سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن کا احتجاجی اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھرمنعقد ہوا۔احتجاجی اجلاس میں قرادادوں کے زریعہ حکومت وقت سے زور مطالبہ کیا گیا کہ سکیل 5تا 12کے باقیماندہ ملازمین کے سلیکوں میں2تا4سکیل کی اپ گریڈیشن کی جائے سوتیلا سلوک ختم کیا جائے گروپ انشورنش ریٹائر منٹ بھی دی جائے، ہائوس رینٹ الائونس، پے سکیل 2015پر 60فی صد دیاجائے۔ باقی ماندہ مہنگائی الائونسوںکو بنیادی تنخواہ میں شامل کیا جائے۔ ٹی اے، ڈی اے میڈیکل الائونس کنونیس الائونس تنخواہوں، پنشنوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ قلیل تنخواہ دار طبقہ بھی اپنے بچوں کا علاج معالجہ اور تعلیم کے اخراج پورے کر سکیں، سروس بکس جو کہ عرصہ دراز سے نا مکمل ہیں2015ء تک مکمل کی جائیں، نہروں، ڈرینوں، ورکشاپوں کے ملازمین کی منظور شدہ سکیل بقایاجات وردیاں، پگڑیاں ٹی اینڈ پی، ضروری حفاظتی اوزار بلاتاخیر دیئے جائیں۔ حق دار ملازمین کوپرموشن فری سائیکلیں اور آسان قسطوں پر موٹر سائیکلیں دی جائیں۔ ایپکا کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔ بصورت دیگر ایرگیشن کے محنت کش چوہدری خوشی محمد کھوکھر کی قیادت میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ جس کی تمام زمہ داری متعلقہ افسران پر ہوگی۔ احتجاجی اجلاس سے چوہدری خوشی محمد کھوکھر ، ملک منگتا ، محمد اسرائیل خان، محمد ارشد، سید مشتاق حسین شاہ، محمد رمضان، عبدالشکور، محمد بوٹا، بلال احمد، عبدالرشید، آس محمد اور دیگر مقرریںنے خطاب کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126