ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کا قیام با صلاحیت اور ورکنگ جرنلسٹس کو ایک پائیدار فورم کی فراہمی ہے

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کا قیام با صلاحیت اور ورکنگ جرنلسٹس کو ایک پائیدار فورم کی فراہمی ہے اللہ کا شکر ہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیدار بشمول ممبران نہایت محنتی، باصلاحیت اور ورکنگ جرنلسٹس ہیں ان خیالات کاا ظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس رجسٹرڈ کے صوبائی چیئرمین عباس چشتی نے بطور مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ماہانہ اجلاس میںبات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر جاوید رند، جنرل سیکریٹری یار علی گشکوری، نائب صدر سعید الدین طارق، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد طاہر عباس ،جوائینٹ سیکریٹری شہباز خان گورگیج، انفامیشن سیکریٹری محمد راشد، فنانس سیکریٹری سید طاہر علی، آفس سیکریٹری محمد بابر،سپورٹس سیکریٹری نیاز احمد نیازی، چیئرمین مشاورتی کونسل ارشاد خلجی ، ممبر باقر عباس، محسن غنی جمالی، بھی موجود تھے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس رجسٹرڈ کے صوبائی چیئرمین عباس چشتی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے قیام پر اسکی کابینہ اور ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہین امید ہے کہ آئندہ چل کر ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی شعبہ صحافت میں مزید فعال کردار ادا کریگا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے عہدیداران و ممبران کی بحیثیت ورکنگ جرنلسٹس کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈی پی سی کے صدر جاوید رند نے اسے اطمینان بخش قرار دیا جاوید رند نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وقت کی ضرورت بن چکا تھا اور اسی مقصد کو لیکر ہم نے متذکرہ پریس کلب کی داغ بیل ڈالی ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے تمامتر ساتھی نہایت خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری یار علی گشکوری ،نے بھی اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف متوازن صحافت کا فروغ ہے گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں ہم نے اس فورم سے سرکاری ،سیاسی، سماجی اداروں ،تنظیموں کے کاموں کو بلا تفریق کوریج دی ہے ہمارا ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کا فورم باالخصوص عوام کی آواز بنا ہے۔

ہم نے دن رات ایک کرکے سالانہ سبی میلے کے ساتھ ساتھ ہر سطح کے حکومتی ،سماجی ، سیاسی کاکردگی او ر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ہم آئندہ بھی بلا تفریق اور متوازن صحافت کا علم بلند رکھنے کیلئے اپنی تمامتر سعی بروئے کار لاتے رہیں گے مگر نا انصافی اور بلاوجہ تنقید کو برداشت نہیں کرینگے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران نے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس رجسٹرڈ کے صوبائی چیئرمین عباس چشتی کی اجلاس میں خصوصی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کی ترقی کیلئے نہایت محنت سے کام کررہے ہیں۔