تحصیل پریس کلب تلہ گنگ کے سالانہ انتخابات 2016 کا انعقاد ہوا

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل پریس کلب تلہ گنگ کے سالانہ انتخابات 2016 کا انعقاد ہوا، محمد عامر نواز صدر اور محمد ثقلین جعفری جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب تلہ گنگ کے سالا نہ انتخابات 2016 کا انعقاد ہوا جس میں صدارت کے دو امیدوار محمد عامر نواز اور محمد عمران تھے محمد عامر نواز نے اٹھا رہ ووٹ حا صل کر کے جیت حاصل کی اور صدارت کے لئے منتخب ہو ئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے تین امیدواروں نے کاغذات جمع کرا ئے تھے جن میں محمد ثقلین جعفری ، محمد عمران اور محمد ارشد اعوان مرجان تھے جن میں سے سترہ ووٹ محمد ثقلین جعفری اور ایک ووٹ محمد ارشد مر جان اعوان کو ملا۔

با قی تمام عہدے اتفاق را ئے سے تہہ پا ئے جن میں سینئر نا ئب صدر ایو ب بھٹی ، سینئر نا ئب صدر اول ڈاکٹر سفیر الدین بدھڑ ، نا ئب صدر گو ہر اعوان ، انفارمیشن سیکرٹری اکرم نور چکڑالوی ، فنانس سیکرٹری محمد عدیل جعفری ، جوا ئنٹ سیکرٹری اشفاق حسین ٹہی ، ممبر مجلس عاملہ میںعثمان علی خالد ، نعمان چوہدری ، را جہ وجیہہ الحسن ، را جہ جواد ، مدثر رحمٰن ، شفیق اعوان ، محمد وحید ، حسنین ملک اور ممبران میں لیا قت اعوان ، ایم کامران سلیم ، عارف یعقوب ادلکہ ، چوہدری نوید الحسن دڑوٹ شامل ہیں ۔پو لنگ سینئر صحا فی محبوب حسین جرا ح ، سینئر صحا فی و انفارمیشن سیکرٹری جے یو آئی (ایف)چوہدری عبدالجبار ،اور سینئر ایڈووکیٹ ملک محمد خلیل کی مکمل نگرانی میں ہو ئی سب نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے اس عمل کو سراہا ۔اور کہا کہ یہ ایک جمہو ری عمل ہے جس کو تحصیل پریس کلب نے اپنایا مزید کہا کہ ہم سب اس پر ان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔